5 فروری، 2017، 2:44 PM

ایران کے میزائل تجربات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے خلاف نہیں

ایران کے میزائل تجربات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے خلاف نہیں

امریکہ کی نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے خلاف نہیں ہیں اورامریکہ کے سابق صدراوبامہ کبھی بھی ایران پر مہربان نہیں رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے رکن پال پیلر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے خلاف نہیں ہیں اورامریکہ کے سابق صدراوبامہ کبھی بھی ایران پر مہربان نہیں رہے۔

پال پیلر جارج ٹاون یونیورسٹی میں استاد بھی ہیں اور وہ امریکہ میں مختلف عہدوں پر فائز بھی رہ چکے ہیں ۔ پال پیلر نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی نئی پابندیوں اور امریکہ کی طرف سےمشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں نئی پابندیوں کا مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ختم کی گئي پابندیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے  بلکہ ماضی کی پابندیوں کو دوبارہ احیا کیا گيا ہے۔

امریکی قومی انٹیلیجنس کونسل کے رکن نے ایران کے بارے میں سابق صدر اوبامہ کی مہربانی اور نئے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر باراک اوبامہ کبھی بھی ایران پر مہربان نہیں رہے بلکہ انھوں نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کیں  اور ٹرمپ کی انتظامیہ میں بعض افراد ایران کا براہ راست مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہوجانے کا خدشہ ہے۔

اس نے کہا کہ دونوں ممالک کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور کشیدگی میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات سے پرہیز اختیار کرنا چاہیے اور کنٹرول سے خارج ہونے والے شرائط سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

News ID 1870225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha